کراچی: ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ میں اداکار ہمایوں سعید کے ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘سے متعلق بنائے جانے والے مزاحیہ میمس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نہ صرف انتہائی مقبول ہورہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ کی شکل بھی اختیار کر گیا ہے۔ ڈرامے کو پسند کئے جانے کی وجہ بہترین کہانی تو ہے لیکن اس میں اصل روح پھونکنے میں ہمایوں سعید کی اداکاری اور اُن کے ڈائیلاگ ہیں جس کی وجہ سے ڈرامہ مقبولیت کے اعتبار سے اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ڈرامے کے اب تک کئی ڈائیلاگس مشہور ہوئے ہیں۔ جس میں ’محبت بچانے گیا تھا بڑی مشکل سے عزت بچا کر واپس آیا ہوں‘ ، ’’ وہ سمجھتا ہے جس سے محبت کرتے ہیں اس کی قیمت نہیں ہوتی، میں کہتا ہوں اسی کی تو قیمت ہوتی ہے‘‘ ، عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی‘‘،

گزشتہ ہفتے کے روز نشر ہونے والی قسط اور اس میں بولے جانے والا ہمایوں سعید کا ڈائیلا ’دو ٹکے کی لڑکی کے خاطر 50 ملین دے رہے تھے‘ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتا جا رہا ہے۔ صارفین جہاں اس ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں تو کچھ لوگ اس ڈائیلاگ سے وابستہ مزاحیہ میمس بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں ہمایوں سعید کے 50 ملین کے ڈائیلاگ سے حوالے سے ایک میم بنائی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ 50 ملین پر ٹیکس بھی دینا پڑتا ہے۔
#Mere pass tum ho 😂 pic.twitter.com/mzp3b0yWpK
— Fiza Tweets (@tweets_fiza) November 3, 2019
فضا نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں معروف اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کے ایک مخصوص انداز میں ڈائیلاگ کو سوال کے طور پر پوچھا جا رہا ہے۔
ایک صارف نے انسٹا گرام کی پوسٹ میں ہمایوں کے ڈائیلاگ کو انڈین طرز کا بنانے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر یہ انڈین ڈرامہ سیریل ہوتا تو اس طرح ہوتا۔
Almost all Pakistani ppl after watching todays episode of Mere paas tum ho 😂😂😂#MerePassTumHo pic.twitter.com/mSRIwSIA67
— Kainat Memon (@kutekat92) November 2, 2019
کائنات میمن نے اپنی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں موبائل اُٹھائے رو رہی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ آج ڈرامے کی آج کی قسط دیکھ کر تمام پاکستانیوں کی ایسی ہی حالت ہے۔
Best Scene Ever! 💔#MerePaasTumHo pic.twitter.com/cuiBGqiDd3
— 𝗔𝗯𝗱𝘂𝗹𝗹𝗮𝗵 𝗛𝗮𝘀𝘀𝗮𝗻 (@AH_Tweets01) November 2, 2019
آخری ٹوئٹ میں عبداللہ نامی صارف نے ڈرامے کا مشہور ڈائیلاگ کی ویڈیو شیئر کی جس میں عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے ہمایوں سعید کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو سمجھدار بزنس مین سمجھتا تھا لیکن یہاں آپ نے بھاؤ کرتے ہوئے مجھے حیران کردیا۔ اس دو ٹکے کی لڑکی کے لئے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے۔
