کراچی: کراچی کے رکشا ڈرائیور نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا گیت گا کر مہوش حیات پر سحر طاری کردیا۔
سماجی کام ہوں یا کسی کی حوصلہ افزائی، تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات ہر دم ہر وقت دوسروں کی رہنمائی کے لیے تیار رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے پیش پیش رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رکشا ڈرائیور کی مسحور کن آواز کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں۔
فیضان لاکھانی نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر رکشا چلانے والے ایک ڈرائیور کی آواز کو دنیا بھر میں پیش کردیا۔ ویڈیو میں رکشا ڈرائیور نہایت ہی خوبصورت آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور زمانہ گیت ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گا رہے ہیں۔
This auto rickshaw driver in Karachi is an amazing talent, spotted him singing Mehdi Hassan’s songs at a stop. Qasim Ali says he wanted to be a classical singer but poverty shattered his dreams and he’s forced to drive rickshaw to earn his bread and butter. pic.twitter.com/6U1vdZn13d
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 2, 2019
رکشا ڈرائیور کی گلوکاری کو سن کر یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ آواز ایک عام سے شخص کی ہے لیکن جس خوبصورت انداز سے رکشا ڈرائیور نے گلوکاری کی، وہ قابل تعریف ہے اسی لیے ان کی آواز نے مہوش حیات کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا۔
What a beautiful voice !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 3, 2019
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رکشا ڈرائیور کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے اسے مسحور کن قراردیا۔
یہ پڑھیں: مہوش حیات کی آواز میں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ سن کر مداح دیوانے
دوسری جانب رکشا ڈرائیور قاسم نے بھی اپنی گلوکاری کے حوالے سے بتایا کہ وہ کلاسیکی موسیقار بننا چاہتے تھے لیکن غربت اُن کی راہ میں آڑے آگئی اور پیٹ بھرنے کے لیے رکشا چلانے پر مجبور ہیں۔
