English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے پاسپورٹ لازمی :آئی ایس پی آر

القمر

کرتار پور راہداری کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بھارتی سکھ یاتریوں کو کرتار پور راہداری استعمال کرنے کے لئے پاسپورٹ درکار ہوگا۔
"سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے پاسپورٹ پر مبنی شناختی اجازت نامے کے تحت داخلہ قانونی طور پر ہوگا۔ سیکیورٹی یا خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، "ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق جنرل غفور نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
کرتار پور گوردوارہ تک بھارتی سکھوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرنے والی کرتار پور راہداری کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا۔
یہ راہداری 12 نومبر کو سکھ مذہب کے بانی ، گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر شروع کی جا رہی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے یکم نومبر کو ٹویٹر پر کرتار پور راہداری کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پاسپورٹ اور رجسٹریشن سے یاتریوں کو مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عازمین کسی بھی درست شناختی دستاویز کے ساتھ گوردوارہ جاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ افتتاحی دن اور گرو جی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے