مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ٹرین سروس11 نومبر سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔بانیہال اور بارہمولہ کے درمیان ریل سروس کو خطے کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔
ڈویژنل کمشنر ، کشمیر ، بصیر احمد خان نے ریلوے حکام سے تین دن کے اندر پٹریوں کا معائنہ کرنے کو کہا ہے۔ ٹرائل رن 10 نومبر کو ہوگا۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بانیہال سے بارہمولہ تک وادی بھر میں روزانہ تقریبا 26 ٹرینیں چلتی تھیں ۔ان کارروائیوں میں قریب 1000ریلوے ملازمین اور اتنے ہی سیکیورٹی اہلکار شامل تھے۔
بدھ کے روز ، سپریم کورٹ نے مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے 5 اگست کو پابندیاں عائد کرنے کے بعد عوامی نقل و حمل اورگاڑیوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔القمرآن لائن کے مطابق تین ججوں کے بنچ نے انتظامیہ کے نمائندوں سے پوچھا کہ کیا عوامی نقل و حمل پر پابندی ہے؟کیابسوں یا ٹرکوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی؟ کل صبح ، آپ کو سب سے پہلے ہمیں یہ بتانا ہو گا ، کہ پچھلے دنوں میں کتنی بسیں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرک چل رہے ہیں۔
عدالت عظمیٰ، کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی جنہوں نے الزام لگایا ہے کہ جموں و کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے کیونکہ کسان فصلیں نہیں لے جا سکتے اور بیمار افراد اسپتال نہیں جاسکتے ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر:ٹرین سروس11 نومبر کوشروع ہونے کا امکان
القمر
