ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوت سنگھ سدھو کا کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے 9 نومبر کو کرتارپور میں گوردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کے لیے بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں، بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم 9 نومبر کو اس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے۔ فیصل جاوید نے نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا بھر کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھو سمیت تمام سکھ یاتریوں کے خیر مقدم اور میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں