English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

والدین کے نام لکھا خط پڑھ کر ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں

القمر

 کراچی: اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا جانے والا خط پڑھ پر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا خط شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا ہے، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا ہے کیوں کہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے اُمید ہے اور دعا ہے جو ذمہ داریاں اس ملک اور میرے مداحوں نے مجھے دی ہیں، میں اسے بخوبی اور احسن طریقے سے نبھا سکوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ماہرہ خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا جس پر اداکارہ نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے