English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماورا حسین جلد اپنی منگنی کا اعلان کرنیوالی ہیں

قریبی دوست افضل لغاری کو جیون ساتھی بنارہی ہیں
دونوں کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین کی ان کے قریبی دوست کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ جلد منگنی کا اعلان کرنے والی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ ماورا حسین اور ان کے قریبی دوست افضل لغاری ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جبکہ دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا تاہم ماورا کی جانب سے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ افضل لغاری کراچی میں منعقد ہونیوالے فیشن پاکستان ویک میں موجود تھے جہاں ماورا اور فہد مصطفی نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماروا کے دوست افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے