English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرتار پور راہداری منصوبے کا افتتاح، سرحد کے دونوں اطراف تقاریب

القمر

پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب دونوں اطراف کرتار پور راہداری منصوبے کے افتتاح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جب کہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حدود میں اس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

کرتار پور راہداری منصوبے کی مرکزی تقریب گوردوارے کے احاطے میں ہوگی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ بھارتی پنجاب کے سیاستدان اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ برس 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس تقریب میں بھی نوجوت سنگھ سدھو نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کرتار پور راہداری بننے کے بعد سکھوں کے لیے درشن آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے بھارتی پنجاب میں حکومت کی جانب سے سکھوں کو سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے بھارت کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے راہداری منصوبے کو اسی انداز میں مکمل کیا ہے جس کی توقع تھی۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک دیو جی نے انسانیت کو زندگی گزارنے کا ایک طریقہ بتایا ہے۔ جب گرو نانک دیو یاترا پر نکلے تھے تو کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک سماج بدلنے والے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے