English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی گیمز کا افتتاح آج وزیراعلیٰ کرینگے،ٹیمیں پشاور پہنچ گئیں

القمر

پشاور(سید وزیر علی قادری )33ویں قومی گیمز کا افتتاح آج ساڑھے 11بجے وزیراعلیٰ کے پی کے کریں گے،جس کے بعد قومی گیمز کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ قومی گیمز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ گزشتہ روز بچوں سمیت مارچ پاسٹ دستوں،ٹیبلوں اوربینڈ نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ سندھ ،بلوچستان اورپنجاب کی ٹیمیں بھی پشاور پہنچ گئیں ۔ ریلوے اسٹیشن پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔ واضح رہے کہ قومی گیمز کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کرنا تھا تاہم اب وزیراعلیٰ کے پی کے کریں گے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد میں 33 ویں قومی کھیلوں کے مقابلوں کا آغازکل سے ہوگا، پانچ کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹیمیںآج شام کو ایبٹ آباد پہنچیں گی جہاں ضلعی انتظامیہ اسپورٹس حکام اور کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کریں گے ۔ایبٹ آباد میں پشاور کے بعد سب سے زیادہ پانچ کھیلوں کے ایونٹس شیڈول ہیں جن کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ 33ویں قومی گیمز میں ایبٹ آباد میں پانچ گیمزشیڈول ہیں جن میں تائیکوانڈو میں مردوں اور خواتین کے مقابلے ایبٹ آباد بورڈ ہال میں 11نومبر سے شروع ہوں گئے جو 15نومبرتک جاری رہیں گے۔ ایبٹ آباد کالج میں ویٹ لفٹنگ اور جوڈو کے مرد و خواتیں کے مقابلے 12سے 15 نومبر تک منعقدہوں گے ۔ ان گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سید عاقل شاہ نے ایبٹ آباد میں ان ایونٹس کے انعقاد میںمقامی افراد اور رضاکاروں کو شامل کرنے کے واضح احکامات جاری کرنے سمیت تمام وینیوز اپ گریڈکرنے کا مطالبہ کیا تھا اور تمام اجلاسوں میں اس بات کا بار با راعادہ بھی کیا جاتا رہا ۔اسپورٹس آفس،مقامی منتظمین اور انتظامیہ سب ان ایونٹس کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیے ہوے ہیں اور شہر میں جا بجاء33 ویں قومی گیمز کے خیرمقدمی بینرز اور پینافلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ وینیوز کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجانے اور اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ دن رات بدستور جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے