English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘سنگلز ڈے’ پر علی بابا کی ریکارڈ سیل

چین کی آن لائن شاپنگ کی معروف کمپنی ‘علی بابا’ کی صارفین کے لیے ‘سنگلز ڈے’ پر پیش کردہ سیل میں اب تک 24 بلین ڈالرز سے زائد کی ریکارڈ سیل ہو چکی ہے۔

علی بابا کے مطابق پیر کو سنگلز ڈے پر ہونے والی آن لائن سیل پر ‘بلیک فرائیڈے’ اور ‘سائبر منڈے’ سے زیادہ سیل دیکھی جارہی ہے۔

سیل کا آدھا دن باقی رہنے کے باوجود علی بابا پچھلے سال ‘سنگلز ڈے’ پر کی جانے والی 30 بلین ڈالرز کی سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں ویلنٹائن ڈے کے برعکس، سنگلز ڈے وہ لوگ مناتے ہیں جو سنگل ہوتے ہیں اور جن کے کسی کے ساتھ تعلقات نہیں ہوتے۔

سنگلز ڈے نومبر کی گیارہ تاریخ کو اس لیے منایا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں چار ‘1’ آتے ہیں۔ جو کہ سنگلز کی ترجمانی کرتے ہیں۔

علی بابا پچھلے سال 'سنگلز ڈے' پر کی جانے والی 30 بلین ڈالرز کی سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

علی بابا پچھلے سال ‘سنگلز ڈے’ پر کی جانے والی 30 بلین ڈالرز کی سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

علی بابا نے 2009 میں ‘سنگلز ڈے’ پر خصوصی آن لائن سیل شروع کی تھی۔ جو کہ 24 گھنٹے جاری رہی تھی۔

علی بابا کے مطابق ‘سنگلز ڈے’ پر قبل از سیل میں صارفین نے 14 ملین ڈالرز کے ‘آئی فون 11 ایس’ بھی خریدے ہیں۔

سنگلز ڈے سیل کے بارے میں علی بابا گروپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے تک 20 ملین ڈالرز کی سیل کے بارے میں ٹوئٹ بھی کی گئی ہے۔

رواں سال کی ‘سنگلز ڈے’ سیل ایسے موقع پر پیش کی گئی ہے کہ جب چین کی معیشت سست روی کا شکار ہے اور چین کی امریکہ کے ساتھ تجارتی ‘جنگ’ جاری ہے۔

تحقیقی ادارے ‘اولیور وائیمن’ کے حالیہ سروے کے مطابق صارفین 2018 کے مقابلے میں اس سال 10 فی صد زیادہ خریداری کریں گے۔ جبکہ پچھلے سال 2018 میں علی بابا کی سیل میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

علی بابا کی ذیلی کمپنی ‘لزاڈا’ سنگلز ڈے پر سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام کے لیے بھی سیل پیش کرتی ہے۔

دیگر برانڈز جیسے ‘نائیکی’ اور ‘بروکس برادرز’ نے بھی ‘سنگلز ڈے’ کے موقع پر امریکہ میں آن لائن خریداری پر سیلیں پیش کی ہیں۔ تاہم اس موقع پر سب سے زیادہ جوش و خروش چین میں دیکھا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے