English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغازکردیا

القمر

 کراچی: رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شئیر کی ہیں۔

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں، اورانہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ رابی پیرزادہ نے اپنی وڈیوزپرشرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: نازیبا وڈیوز پر رابی پیرزادہ کے انتہائی قریبی شخص پر ہی انگلیاں اٹھنے لگیں

تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئرکیں، جس سے یہ ہی لگتا ہے کہ یہ پینٹنگزرابی پیرزادہ نے خود بنائی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ نازیبا ویڈیوز؛ ایف آئی اے نے یو ٹیوب اور فیس بک سے مدد مانگ لی

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے