پشاور(نمائندہ خصوصی )قومی کھیل کا آغاز باقاعدہ کے بعد ملک سے آئے ہوئے10 ہزار کے قریب مرد و خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی جبکہ دن کی روشنی میں آتش بازی کا بھی حیران کن مظاہرہ پیش کیا گیا۔9سال بعد خیبرپختونخوا میں منعقد ہونیوالے ان کھیلوں میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پاک آرمی، پی اے ایف، ریلوے، پاکستان پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا اور اسلام آبادپر مشتمل 10 ہزار کھلاڑی 32 مختلف مقابلوں میں مدمقابل ہونگے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین 28مختلف کھیلوں کے مقابلوںمیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی کھیل پشاور نے سوشل میڈیا پرجگہ بنائے رکھی افتتاح کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ٹرینڈ پر تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جبکہ سوشل میڈیا پر سینکڑوں وزٹ کرنے والوں نے اس ٹرینڈ کو شئیر کیا ایش ٹیگ 33 قومی کھیل پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
