ننکانہ صاحب (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت یہ 5 اور اگلے 5 سال بھی پورے کرے گی ‘شریف فیملی کیساتھ ڈیل یا ڈھیل کی بات بے بنیاد ہے،مریم بیمارہوں تو انہیں بھی باہر جانے دیں گے، مولانا کو سہولتیں مل گئیں،ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے،کوئی شک نہیں مہنگائی ہے ،کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ منگل کے روز ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے، عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کوڈیل یا ڈھیل دیں، انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے اور پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں لہٰذا نواز شریف کو صرف علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، وہ علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔آزادی مارچ سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت یہ 5 سال اور اگلے 5 سال بھی پورے کرے گی اور مولانا فضل الرحمن کو اتنی سہولتیں دے رہے ہیں کہ ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے، وہ جلد جانیوالے نہیں ہیں، ہم انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔وزیر داخلہ نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں، ہم اسے کم کرنے اور گورننس ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ
