English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان آسٹریلیا اے ،دوسرا ٹور میچ آج شروع ہوگا

القمر

پرتھ(جسارت نیوز)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم اور آسٹریلیااے آج سے دوبارہ ان ایکشن نظر آئیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ آج سے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ آج سے پرتھ میں شروع ہوگا، پہلا پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا، پاکستانی ٹیم فورم میں واپس آچکی ہے، کھلاڑی بیٹنگ اور بولنگ میں بھی عمدہ کارکردی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔پہلے پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی کے باعث ٹیم کا مورال بلند ہے، خیال رہے کہ آج سے کھیلا جانے والا پریکٹس میچ صرف دو روز پر مشتمل ہے، اس سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوا تھا، 459رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم نے آخری روز 2وکٹوں پر 91رنز بنائے تھے۔دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے