English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزادی مارچ میں شرکت پر  پولیس کا جمشید دستی کے گھر پر چھاپہ

القمر

مظفرگڑھ (آن لائن) مظفرگڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا اورجمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جمعے کو سابق رکن قومی اسمبلی
جمشید دستی نے صحافیوں کو بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
جمشید دستی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے