کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی آلودگی میں نئی دہلی بدستور پہلے نمبر پر جبکہ کراچی میں فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی اور شہر قائد 2 سے 7 ویں نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق گزشتہ روزنئی دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے 353 درجے پررہا۔ نئی دہلی کے بعد لاہور دوسرا آلودہ ترین شہر رہا جس کی فضائی آلودگی 243 درجے ریکارڈ کی گئی۔ تیسرے نمبر پر منگولیا کا شہر اولان باتر رہا جہاں فضائی آلودگی 172 درجے ریکارڈ کی گئی، چوتھا آلودہ ترین شہر ڈھاکا رہا جہاں فضائی آلودگی 170 درجے ریکارڈ کی گئی، ازبکستان کا تاشقند شہر 5 واں آلودہ ترین شہر رہا جہاں 166 درجے فضائی آلودگی دیکھی گئی۔ ویتنام کے شہر بانوئی میں فضائی آلودگی 163 درجے ریکارڈ کی گئی اس لحاظ سے اس کا نمبر چھٹا رہا۔ پاکستان کا معاشی حب شہر قائد دنیا کا 7 واں آلودہ ترین شہر رہا جہاں فضائی آلودگی 160 درجے ریکارڈ کی گئی۔ کھٹمنڈو 8 واں، چینی شہر گوانگ زو 9 واں جبکہ چین کا ایک اور شہر شینگ ڈو 10 واں آلودہ ترین شہر رہا۔

