English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدینے کی ریاست کے دعویداروں نے قوم کومایوس کیا‘راشد نسیم

القمر

لاہور( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہاہے کہ مدینے کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کے دعوے کرنے والوں نے قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ملک میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب قرآن و شریعت کے نظام پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والے ہی لاسکتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راشد نسیم نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت جغرافیائی کے ساتھ نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کی بھی اشد ضرورت ہے ۔
پاکستان کی بنیاد لا الہ الا اللہ ہے اور جب تک اس میں خلافت راشدہ کا نظام نافذ نہیں ہوتا، اس کی سا لمیت اور بقا خطرے میں رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے اور اپنا سب کچھ پاکستان پر نچھاور کرنے والے ہمارے اسلاف نے ایک سیکولر اور بے دین ریاست کے لیے نہیں ، نظام مصطفیؐ کے حامل پاکستان کے لیے قربانیاں دی تھیں ۔انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے سیرت و کردار کو اسلام کے سانچے میں ڈھالیں اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست بنانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں ۔
راشد نسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے