English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے 3 جہازوں پر حوثیوں کا قبضہ

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں 3 جہازوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ برطانوی خبررساں ادارے نے یمنی باغیوں کے حوالے سے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے جہازوں میں ایک سعودی عرب اور 2جنوبی کوریا کے ہیں۔ حوثی کوسٹ گارڈ زنے بحیر ہ احمر میں کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا ئی وزارتِ خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے کہ اس کے 2جہازوں میں کشتی کھینچنے والی ٹگ بوٹ اور ایک ریت نکالنے والا ڈریجر شامل ہے۔ دونوں جہاز جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی ووجنگ ڈویلپمنٹ کی ملکیت ہیں۔ جہازوں پر عملے کے 16 افراد سوار ہیں، جن میں سے 2کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے، جب کہ باقی افراد کی شہریت واضح نہیںکی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ زیر قبضہ سعودی جہاز پر بھی 10افراد موجود ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کے دونوں شہری محفوظ ہیں اور حکومت ان کی رہائی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ حوثی باغیوں کے سینئر کمانڈر محمد علی حوثی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوسٹ گارڈ جائزہ لے رہے ہیں کہ قبضے میں لیے گئے جہاز سیئول کے ہیں یا سعودی عرب کی ملکیت میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جہاز جنوبی کوریا ہی کے ہیں تو انہیں عملے سمیت قانونی کارروائی کے بعد رہا کردیا جائے گا۔ باغیوں سے منسلک ایک ٹی وی چینل کے مطابق کوسٹ گارڈ نے تینوں جہازوں کو جزیرہ عقبان کے قریب سے قبضے میں لیا اور اب وہ صلیف کی بندرگاہ پر کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی 2بڑی تیل تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد امریکا نے ریاض اور متحدہ عرب امارات کی درخواست پر سعودی عرب میں اپنی افواج بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے