ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی فوجی طیارہ بغیر اجازت پاکستان میں گھس آیا

بغیر اجازت غیر ملکی فوجی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی فوج کا طیارہ بغیر اجازت پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئرٹریفک کنٹرول نے فوری مداخلت کرتے ہوئے طیارے کو واپس بھجوادیا۔

ذرائع سول ایو ی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تو ایئرٹریفک کنٹرولر نے اس سے اجازت نامہ اور کوڈ مانگا جس پر پائلٹ نے کوڈ دینے سے انکار کردیا۔ایئرٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو وارننگ دی کہ اگر وہ فوری طور پر فضائی حدود سے باہر نہ نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایئرٹریفک کنٹرول کی بروقت کارروائی کے باعث غیر ملکی فوجی طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے بھاگ نکلا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں