ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار

اسلام آباد: بھارتی اداکارہ پونم کور نے کرتارپور راہداری کھولنے اور امن کا پیغام عام کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان  کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کرتارپور کی یاترا کے لیے پاکستان آنے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ پونم کور سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے پونم کور سے کہا کہ ہم سکھ کمیونٹی کے مذہبی جذبات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے پونم کور کے امن اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عمل کو بھی سراہا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

اس موقع پر  بھارتی اداکارہ پونم کور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے خوبصورت یادیں لے کر واپس جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، نوجوت سنگھ سدھو اور ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نےکرتارپور کوریڈور کھولنے میں مدد کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

بعد ازاں پونم کور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتارپور یاترا کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بہت خوشی محسوس کررہی ہیں اور اسی لیے کبوتر آزاد کررہی ہیں کیونکہ انہیں یہی ایک واحد طریقہ نظر آرہا ہے اپنے جذبات کے اظہار کا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں