English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی قوتیں اپنے جوہری ہتھیار تلف کردیں‘ پوپ فرانسس

القمر

ناگاساکی (مانیٹرنگ ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں اپنے جوہری ہتھیار تلف کردیں۔ اتوار کو جاپان کے شہر ناگاساکی کے ایٹم بم ہائپوسینٹر پارک، وہ مقام جہاں پر ایٹم بم گرایا گیا تھا، پر خطاب کرتے ہوئے جارج ماریوبرگوگلیو نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کے خاتمے پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔تیز ہواؤں اور بارش کے دوران دھیمی آواز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایٹمی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار امن کی خواہش پوری نہیں کر سکتے، ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہم چاہے جتنا بھی بولیں وہ کم ہے،ایسی دنیا جہاں کروڑوں بچے اور خاندان غیر انسانی حالات میں رہتے ہیں، وہاں تباہ کن اسلحے کی تیاری پر پیسے خرچ کرنا اور ان کی فروخت سے نفع حاصل کرنا خدا کے قہر کو دعوت دینا ہے۔پوپ فرانسس نے جوہری ہتھیاروں کی تلفی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں خوف اور عدم اعتماد کے ذریعے تحفظ کے جھوٹے احساس کو فروغ دے کر استحکام اور امن یقینی بنانے کا دفاع کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے مکمل خاتمے کا خوف اور امن و عالمی استحکام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ پوپ فرانسس نے جاپان کے شہرہیروشیما کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے