English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب: دو کروڑ ریال کی مہنگی ترین کار فروخت

ریاض (اے پی پی) سعودی دارالحکومت ریاض میں سیزن کے تحت منعقد کار نمائش میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی کار کی قیمت دو کروڑ ریال تھی جبکہ سب سے سستی فروخت ہونے والی کار کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار ریال تھی۔ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے تحت منعقدہ گاڑیوں کی نمائش میں عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ گاڑیوں کے شوق رکھنے والے ہزاروں افراد اب تک نمائش دیکھ چکے ہیں۔ نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2030ء ماڈل کی واحد کار موجود ہے جسے خصوصی طور پر ریاض سیزن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے