English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے کیلئے ’’ نادرا‘‘ نے دروازے کھول دیئے

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں موٹر وہیکل مالکان اب ایکسائز دفاتر کے علاوہ ’’ نادرا‘‘ کے 1800 سے زائد ای سہولت مراکز پر بھی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی ملکیت تبدیل کرواسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2برس سے جاری کوشش کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبے میں موٹر وہیکلز کی ملکیت تبدیلی کیلئے بائیو میٹرک ویری فیکیشن کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور نادرا کے ساتھ معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں اور صرف بائیو میٹرک تصدیق کیلئے اسکینرز کی فراہمی اور فیس کا معاملہ طے ہونا باقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے