پشاور: معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ صاحب مسٔلہ کشمیر کے حل، بھارت کے ساتھ کشیدہ حالات، افغان امن معاملات اور پاکستان کے اندرونی سازشوں کا بھرپور طریقے سے دفاع کررہے ہیں۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ مسلہ کشمیر کے حل،انڈیا کے ساتھ کشیدہ حالات،افغان امن معاملات اور پاکستان کے اندرونی سازشوں کو بھرپور طریقے سے کاونٹر کررہے ہیں ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے #ExtensionNeedOfTime
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 26, 2019
وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بین اقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ،پاکستان کے دفاع کو مظبوط کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی ساکھ کو بہتر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔
#ExtensionNeedOfTime— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 26, 2019
وینا ملک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پر تنقید کرنے والے اور اب ان کی توسیع کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے والے افراد کا مفاد ہرگز پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری میں نہیں، اداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام پر تنقید کرنیوالے اور اب انکی توسیع کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنیوالے افراد کا مفاد ہرگز پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری میں نہیں،
اداروں کا ایک دوسرے کیساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے#ExtensionNeedOfTime— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 26, 2019
وینا ملک نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں سپاہ سالار کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد ملک دشمنی کے مترادف عمل میں ملوث ہیں۔
پاکستان کے موجودہ حالات میں سپاہ سالار کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے افراد ملک دشمنی کے مترادف عمل میں ملوث ہیں۔#ExtensionNeedOfTime
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 26, 2019
