English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

القمر

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔

یوسف نسیم کھوکھر کو سیکرٹری داخلہ مقررکردیاگیا اور علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پاورٹی الیویشن ڈویژن تعینات کردیاگیا۔ حبیب الرحمان گیلانی کو سیکرٹری ریلویز تعینات کردیا گیا جبکہ افضل لطیف کو سیکرٹری انڈسٹریز مقررکردیاگیا۔

سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی حسن ناصر جامی کوتبدیل کرکے سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن مقرر کردیاگیا ہے۔ تمام تعیناتیوں کے کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز پہلے ہی چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو  عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی تھیں اور ان کی جگہ وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے