English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں وحید مراد جیسا اداکار نہیں آیا‘ مصطفی قریشی

وحید مراد کی یادیں ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا‘ وہ بہت اچھے انسان تھے‘ شوکت زمان
مجھے وحید مراد سے نہ ملنے کا افسوس ہے‘ برسی کی تقریب میں مرزا وقار بیگ کا اظہار خیال
کراچی( کلچرل رپورٹر)وحید مراد کی 36ویں برسی مرزا وقار بیگ کی رہائش گاہ پر منائی گئی۔ اس موقع پر ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔اس دوران مختلف شخصیات نے اپنی اپنی رائے کا اظہا ر کیا ۔لوورز آف وحید مراد کے بانی و چیئرمین مرزا وقار بیگ نے کہا کہ میں وحید مرادسے آج تک نہیں ملا لیکن ان کی ادا کاری سے بے حد متاثر ہوا۔ ان سے نہ ملنے کا افسوس مجھے آج تک ہے۔ وہ ہمارے دل میں آج تک زندہ ہیں اور رہیں گے۔ ادا کار مصطفٰی قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں وحید مراد جیسا اداکار نہیں آیا اور نہ ہی آئے گا۔ وہ اپنی اداکاری میں اپنی مثال آپ تھا۔ وحید مراد میرے بہت قریب رہا ہے ، میرا اور انکا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا۔ وحید مراد بہت اچھے انسا ن تھے اور اللہ تعالٰی کا بڑا حسان ہے کہ انہوں نے ہم سے وحید مراد کی یادیں نہیں چھینی اور مرزا وقار بیگ جیسے لوگوں کو توفیق عطا کی وہ بلا ناغہ وحید مراد کو یاد رکھتے ہیں اور ہمارے دلوں میں ان کو زندہ رکھتے ہیں۔ فلمساز ڈسٹری بیوٹر شوکتزمان نے مراد نے کہا کہ وحید مراد بہت ہی اچھے انسان تھے۔ ان سے میری اتنی ملاقات تو نہیں ہو ئی لیکن ان کے والد نثا ر مراد سے کافی ملاقاتیں ہوئیں ۔ وحید مرادسے میریملاقات دولت اور دنیا کے سیٹ پہ ہو ئی اور اس فلم نے بہت اچھا بزنس کیا۔ اداکا ر کمال ادریس نے کہا کہ وحید مراد ایک عظیم انسان تھے۔ لوگوں میں انکا ہیئراسٹائل بہت مقبول تھا اور لوگ ان کی کاپی کیا کرتے تھے۔ اس موقع پر عبدالوسیع قریشی ، امجد رانا، لیاقت مغل، شہزاد بیگ، شاکر علی اور شوبز سے وابستہ دیگر افراد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے