ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رام خدا نہیں انسان اور شہزادے تھے، سابق بھارتی چیف جسٹس

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مارکنڈے کانجو نے کہا ہے کہ رام خدا نہیں انسان اور شہزادہ تھے، رام جی آج ہندوستان کے راجہ ہوتے تو سب کا خیال رکھتے، ایسا نہیں کہ وہ ہندوئوں کا دھیان رکھتے اور مسلمانوں، مسیحیوں اور دلتوں پر ظلم کرتے۔ وہ مسلمانوں پر جتھوں کی صورت میں حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دیتے، ہندو توا کی طاقتوں نے رام کے نام کو بدنام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ایک مضمون میں مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کو ہندوستان کا اصل بابائے قوم کہا، اسی طرح ایک اور مضمون میں شہنشاہ اشوک کواس ملک کا جد قرار دیا تھا لیکن آج رام کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جنہیں میں ہندوستانی قوم کا جد امجد تسلیم کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں