English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کے دماغ کی سرجری ہوگی یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا،ڈاکٹر عدنان

پلیٹ لیٹس کاؤنٹ غیر مستحکم ہیںکارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی نواز شریف کا معائنہ کررہی ہے
دماغ کو خون منتقل کرنیوالی شریان کے علاج کیلئے ویسکیولر سرجن کی خدمات حاصل کی ہیں
لندن/لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے دماغ کی شریان کی سرجری ہوگی یا اس میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر نے بتایا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ غیر مستحکم ہیں جنہیں ادویات کے ذریعے خاص سطح پر رکھا جارہا ہے۔اکٹر عدنان نے بتایا کہ دماغ کو خون منتقل کرنے والی شریان کے علاج کے لیے ویسکیولر سرجن کی خدمات حاصل کی ہیں، ویسکیولر سرجن دوبارہ نواز شریف کا معائنہ کریں گے اور سابق وزیراعظم کے دماغ کی شریان کی سرجری کی جائے گی یا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے مرض کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ریگولر فالو اپ جاری ہے، جس میں خون کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں، لاہور میں نواز شریف کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا اس لیے کارڈیالوجی کی ایک ٹیم بھی نواز شریف کا معائنہ کررہی ہے، انجیو گرام اور انجیو پلاسٹی پی سی آئی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل غیر ملکی ڈاکٹر نے لندن میں نواز شریف کے دوران علاج انکشاف کیا تھا کہ ان کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد تک بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے