ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن میں ن لیگ کا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی

لندن (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کا جمعہ کو لندن میں ہونے والا اہم مشاورتی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت کے مسودے پر تبادلہ خیا ل کیا جانا تھا۔ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پارٹی معاملات بھی زیر غور لائے جانے تھے۔اجلاس نواز شریف کے طبی معائنہ کے باعث ملتوی کیا گیا ہے اور اب 7 دسمبر کو اس کا انعقاد ہو گا۔اس سلسلے میں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل وفد لندن پہنچ چکا ہے۔ن لیگی وفد کے لندن جانے کا فیصلہ دو روز قبل ہوا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں