English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایچ بی ایل اور جوبلی لائف کا امل تکافل پلان متعارف

پروڈکٹ مختلف طریقوں سے معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کے عزم کااظہار کریگی ‘ محمد اورنگزیب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل اور جوبلی لائف نے امل کے نام سے مدتی لائف تکافل پلان کے معاہدے پر دستخط کرکے اسے عوام کے لئے پیش کردیا ہے۔ امل مکمل طور پر حفاظتی پلان ہے اور موت کی صورت میں کوریج فراہم کرتا ہے۔ یہ پروڈکٹ بینک کے بنیادی مقصد سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت صارفین کی ضروریات کے مطابق خدمات پیش کی جاتی ہیں۔ یہ پروڈکٹ آبادی کے بہت بڑے حصے کی ضرورت پوری کرسکے گی۔ اس معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایچ بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او محمد اورنگزیب نے کہا، “صارفین کو مرکزی اہمیت دینا ایچ بی ایل کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صارفین کو اپنی مالی ضروریات کی تکمیل کے لئے موثر انتخاب کی سہولت کے ساتھ ایچ بی ایل اور جے ایل آئی صارفین کو بااختیار بنا رہے ہیں۔ یہ پروڈکٹ ایچ بی ایل کو مختلف طریقوں سے معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کے عزم کا اظہار کرے گی۔” اس پلان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، “جوبلی لائف کی طرف سے ہم اپنے معزز صارفین کے لئے خصوصی پلانز پیش کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور اسکے نتیجے میں انہیں بوقت ضرورت مناسب تعاون کی صورت میں مدد ملتی ہے۔ اسی جذبے سے ہم نے مدتی لائف پلان متعارف کرایا ہے اور ہم اس پلان میں ایچ بی ایل جیسے شراکت دار کی شمولیت پر خوش ہیں۔ ان سے اشتراک کے ساتھ طویل المیعاد ویژن کی تکمیل کے لئے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے