English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محسن عباس کی سابق اہلیہ کی بچے کے ماہانہ خرچے کیلیے عدالت میں درخواست دائر

القمر

 لاہور: اداكار و گلوکار محسن عباس كی سابق اہليہ فاطمہ سہیل نے بچے كے ماہانہ خرچے كے حصول كے لیے اپنے شوہر کیخلاف فيملی كورٹ ميں درخواست دائر كر دی۔

اداكار محسن عباس كي سابق اہليہ اینکرپرسن فاطمہ سہيل نے بچے كے ماہانہ خرچے كے لیے سابق شوہر كے خلاف فيملی كورٹ ميں درخواست دائر كر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے كہ میں اپنی مختصر آمدنی میں بچے كا ماہانہ خرچہ برداشت نہيں كرسكتی، اس لیے معزز عدالت سابق شوہر محسن عباس كو ماہانہ خرچہ ادا كرنے كا حكم دے۔

یہ خبر پڑھیں: نازیبا ویڈیو میری نہیں، ایف آئی اے میں شکایت درج کرا دی، فاطمہ سہیل

فيملی کورٹ كي جج مائرہ حسن نے فاطمہ سہيل كي جانب سے دائر كردہ درخواست پر محسن عباس سے جواب طلب كرليا ہے اور انہيں 16 دسمبر كو عدالت ميں جواب جمع كرانے كا حكم ديا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی ان دونوں شخصیات کے درمیان 4 برس کے ازدواجی سفر کا اختتام دو ماہ قبل ہوگیا تھا۔

یہ بھی خبر پڑھیں: محسن عباس حیدراور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

واضح رہے کہ محسن عباس اور فاطمہ سہیل کے درمیان ناچاقی کی خبر پہلی بار اس وقت سامنے آئی تھی جب فاطمہ سہیل نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، ان کے چہرے پر تشدد کے نشانات نمایاں تھے۔ فاطمہ سہیل نے تشدد کا الزام شوہر محسن عباس پر عائد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے