English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

القمر

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، برابری اور باہمی عزت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے موثرعلاقائی تعاون کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے