English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانوالی کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

القمر

میانوالی: پپلاں کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پپلاں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر مین لوئر برانچ نہر میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 7 افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ایک شخص کو نکال لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے