English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برائیڈل فیشن شو ستاروں کی جھلملاہٹ میں جاری

 لاہور: لاہور میں جاری 3 روزہ فیشن شو ’برائیڈل کیٹیورویک‘ میں ستاروں کی معروف ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر واک۔

رنگوں، موسیقی، خوبصورتی اور رونق سے سجے 3 روزہ عروسی ملبوسات کا فیشن شو ’’برائیڈل کیٹیور ویک‘‘ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ لاہور میں جاری ہے۔

فیشن شو کے دوسرے روز 5 ڈیزائنرز نے اپنے اپنے ملبوسات کی نمائش کرائی۔

فیشن شو میں عروسی ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز کی ریمپ پر واک نے جہاں شو کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا وہیں مردوں کے لیے تیارہ کردہ شیروانیوں اور دیگر ملبوسات نے بھی سب کی توجہ اور داد خوب سمیٹی۔

شو کے دوسرے روز پاکستان فیشن انڈسٹری سے وابستہ باکمال اداکاروں کی ریمپ پر واک نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

اداکارہ جگن کاظم، آئزہ خان، صنم جنگ، عروہ حسین اور نمرہ خان نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی، اس کے علاوہ معروف اداکار عدنان صدیقی، گلوکار علی ظفر اور کرکٹر حسن علی نے بھی خوب جلوے دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے