English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

القمر

 کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبوی سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماً گنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے