ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں الیکشن ،کنزرویٹو نے 20 اور لیبر پارٹی نے 19 پاکستانیوں کوٹکٹ دے دیا

لندن: برطانیہ میں بریگزٹ کےنام پرقبل از وقت الیکشن میں کنزرویٹو کا لیبر پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ ہے، کنزرویٹو نے 20 اور لیبر پارٹی نے 19 پاکستانیوں کو میدان میں اتار دیا۔

پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، بریگزٹ کےنام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔ پارلیمان کی 650 نشستوں کے انتخاب کیلئے 55 مسلمان امیدوار بھی شامل ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کے رہنما بورس جانسن، لیبرپارٹی کے رہنما جیرمی کوربن، اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نکولا سٹرجن، لبرل ڈیموکریٹس کے جوسوونسن، گرین پارٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے شون بیری اوربریگزٹ پارٹی کے نائیجل فراژ اپنی جیت کے لیے پرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل ہونے والے انتخابات میں معلق پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔ پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوگا جو رات 10بجے تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں