English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں پر ایف بی آر کا شکنجہ تیار

متحدہ عرب امارات میں اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
فنانشل معلومات چھپانے والوں کی تفصیل بھی دی جائے، یو اے ای وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ رکھنے والے پاکستانی افراد کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جن پاکستانیوں نے اقامہ حاصل کیا ہے ان کی مالی معلومات ہمیں دی جائیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور یو اے ای میں فنانشل معلومات چھپانے والوں کی تفصیل بھی دی جائے۔ واضح رہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان اور اہم شخصیات یو اے ای کے اقامہ ہولڈرز ہیں۔ اقامہ رکھنے والے سیاستدانوں کے خلاف عدالتوں میں درخواستیں زیر التوا ہیں جبکہ ایک کے بعد ایک سیاسی رہنما کے اقامہ رکھنے کے انکشافات ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی اعلان کر چکے ہیں کہ اب اقامہ کی آڑ میں چھپنے والے محفوظ نہیں رہ سکیں گے، اقامہ کی آڑ میں دبئی اور سوئس بینکوں میں چھپائی گئی رقم سامنے لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے