English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور تھائی لینڈ میں تجارتی حجم بڑھانے کی کوششیں

سیاحت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں کے وفود کے تبادلوں سے معیشت بہتر ہوگی، سعید غنی
مقامی ہوٹل میں ’’تھائی لینڈ کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات ومحنت سعید غنی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے ،سیاحت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں کے وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کو معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،وہ مقامی ہوٹل میں تھائی لینڈ کے قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پر تھائی لینڈ کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل Thatree Chauvachata ٹھاٹری چوویچتا نے بھی اظہار خیال کیا،تقریب میں غیر ملکوں کے سفارتکاروں سمیت بزنس مین اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،سعید غنی نے کہا کہ حکومت سندھ سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے خصوصی کوشش کررہی ہے،اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے،پاکستان کے سی فوڈ کی تھائی لینڈ میں بہت مانگ ہے ،انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاجروں سمیت سرمایہ کاروں،فنکاروں اور ہنر مندوں کے وفود کے زیادہ سے زیادہ دورے ہوں،قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی فخر کی بات ہے یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے