English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامک یونیورسٹی میں تصادم| ایک طالبعلم جاں‌ بحق

القمر

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں جمعیت کے کتب میلے کی  تقریب ک دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل کے حملے  میں اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکن محمد طفیل جاں بحق ہوگیا ۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے  حملےکے وقت نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ تقریب سے خطاب کررہے تھے اور وہ بال بال بچ گئے۔

حملےمیں لیاقت بلوچ کے قریب کھڑے ایک اسٹوڈنٹ کی ٹانگ اور دوسرے کےپیٹ میں گولیاں لگیں جبکہ لیاقت بلوچ کو عقبی دروازے سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ طلبہ تنظیموں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی میں پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے جبکہ پولیس کے ساتھ مجسٹریٹس بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔طلبا تصادم میں اب تک نو طلبا کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور یونیورسٹی کے کمپائونڈ میں تلاشی مکمل کرلی گئی ہے ۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے یونیورسٹی 13 دسمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے