English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فردوس عاشق کے معاون خصوصی ہونے پر خود کشی کرنے کو دل چاہتا ہے، ساجد حسن

القمر

 کراچی: معروف اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان  کے معاون خصوصی ہونے پر خود کشی کرنے کو دل چاہتا ہے۔

اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے انٹرویو میں ساجد حسن نے کہا کہ درحقیقت جو وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر پیشے کے لئے اسی پیشے سے وابستہ تجربہ کار شخص کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ دوسری طرف فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔

ایوارڈ نہ ملنے کے حوالے سے ساجد حسن نے کہا کہ پوری زندگی مجھے ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا، یہ ایوارڈز ہمیں بتاتے ہیں کہ آپ اچھے اداکار ہیں۔ یہاں تو پرچی چلتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے