English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

القمر

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون صبا جعفر نے مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ۔

سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فارئرنگ کرتے ہوئے خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے تاتار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے شہریوں کی مدد سے خاتونکو شناخت کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پشاور کے علاقہ حیات آباد میں فائرنگ کی تھی جس کے خلاف تاتار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی جس کے بعد خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کےلئے عدالت میں درخواست دی اور عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے