English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عابد علی ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

القمر

راولپنڈی (جسارت نیوز)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے عابد علی نے 183 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔عابد علی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بھی بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عابد علی نے ون ڈے ڈیبیو پر بھی آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔عابد علی سے قبل یہ کارنامہ انگلینڈ کی خاتون بلے باز ایڈن بلیکویل انجام دے چکی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ ڈرا ہوگیا جبکہ 4 روز کھیل بارش کے باعث متاثر رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے