دبئی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے بعد دبئی میں بھی ہراسانی کا شکار ہوگئیں۔
اعلیٰ ترین شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ سوشل میڈیا اسٹار سمجھی جاتی ہیں۔ حریم شاہ کو چند روز قبل کراچی میں اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گئیں تاہم اب انہیں پاکستان کے بعد دبئی میں بھی جنسی طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
I was invited as a guest at the opening of Oasis Mall in Dubai. Hundreds of Pakistani men hurled abuses, pushed some even kicked me. Is this how you treat your women?? pic.twitter.com/1suAULjuMw
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) December 16, 2019
حریم شاہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں دبئی کے مال میں سیکڑوں لوگوں نے گھیر لیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔
یہ پڑھیں: حریم شاہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار
حریم شاہ نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ مجھے دبئی میں شاپنگ مال کے افتتاح کے لیے بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا لیکن اس دوران سو سے زائد پاکستانیوں نے مجھے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ مجھے دھکیلا اور لات ماری۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس طرح آپ لوگ اپنی خاتون سے ایسا رویہ رکھتے ہیں؟
