سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 14 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی۔گزشتہ 4 ماہ سے سری نگر کی جامع مسجد میں اب تک جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے 4 ماہ 14 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔انجمن اوقاف (مسجد کی کمیٹی) ممبران کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد مسجد کے گیٹ سے سیکیورٹی ہٹادی گئی اور ہم نے ظہر اور عصر کی نماز ادا کی جب کہ حالات معمول پر رہے تو جامع مسجد میں نمازیں جاری رہیں گی۔مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کے حالات اب تک معمول پر نہیں آسکے اور بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود وقتاً فوقتاً بھارت مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں، فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جب کہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- اینڈرائیڈ فونز میں نئی اپ ڈیٹ : حقیقت جان کر صارفین حیران
- اردن کے چرچ میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 34 زخمی
- آر بی آئی نے ‘ان فیڈنگ ورلڈ بینک’ کے خلاف عوام کو کیا خبردار، کہا کہ ادارے کے پاس بینکنگ لائسنس نہیں
- وزیر اعظم مودی نے یوم تاسیس پر آئی ٹی بی پی کے دلیر جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا
- کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ حتمی، وزارت کے خواہش مند لابنگ بند کریں: عمر عبداللہ
