نوٹیفکیشن جاری، اعلیٰ افسران کے مینجمنٹ گروپ نا نام بدل کر جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس رکھ دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی طرف سے آزاد کشمیر کا آخری وزیراعظم ہونے کے خدشات کے اظہار کے ایک دن بعد کاغذی پوزیشن بدلنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ آزاد کشمیر کے نام سے لفظ آزاد نکالنے کا نوٹیفکیشن مینجمنٹ گروپ اب ایڈمنسٹریٹو سروسز کہلائے گا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کے مینجمنٹ گروپ کا نام بدل کر جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اب کاغذی طور پر حکومت، افسران جموں، کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان کے نمائندہ شمار ہوں گے۔ محکموں کو فائلز میں نیا نام درج کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ کاغذی طور پر صدر، وزیراعظم بھی 84471 مربع میل ریاست کے علامتی نمائندہ بن گئے، فاروق حیدر نے ایک روز پہلے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

