جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں چار بار سرخ مرچ استعمال کرتے ہیں انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ چالیس فیصد کم ہوجاتا ہے
تحقیقی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ مطالعے میں 23 ہزار ایسے لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جو 8 سال سے کھانوں میں مرچیں استعمال کررہے ہیں۔
نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ’ہفتے میں چار بار لال مرچیں استعمال کرنے والوں کو نہ صرف ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوا بلکہ اُن کی جلدی موت کا خطرہ بھی کم ہوگیا‘۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لال مرچیں استعمال کرنے والوں میں ہر قسم کے لوگ موجود تھے جن میں سے کچھ کی خوراک نہ صحت مندانہ جبکہ بقیہ کی ناقص تھی۔
تحقیقی نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ’لال مرچ میں اینٹی انفلیمینٹری کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو جلن کا تو احساس پیدا کرتا ہے مگر یہی دل کے عارضے اور دیگر خطرناک امراض سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے‘۔
سرخ مرچ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے اور فبرن کو حل کرکے خون میں پھٹکیاں بننے سے روکتی ہے ۔ اس کا محدود استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔اس کے علاوہ سرخ مرچ میٹابولزم کی رفتار کو بڑھا کر وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
جو لوگ معمول کے مطابق لال مرچ ، پھل اور سبزیاں استعمال کرتے ہیں وہ دیگرافراد کے مقابلے میں کم بیمار رہتے ہیں۔
