ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برٹش کونسل نے عمران اشرف کو علم کا اعزازی سفیر مقرر کردیا

 کراچی: برٹش کونسل نے ڈرامہ اداکار عمران اشرف کو اعزازی سفیر برائے علم مقرر کردیا۔

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ برٹش کونسل کی جانب سے مجھے علم کے پھیلاؤ کے لیے علم کا سفیر بنادیا گیا ہے۔

عمران اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں پراُمید ہوں کہ 2020ء تک علمی مقاصد کے حصول میں کوئی کردار ادا کرسکوں، اس پروگرام کا مقصد یہ ہے ملک کے پس ماندہ بچوں کو علم کی مدد سے روشن مستقبل دیا جا سکے۔

عمران اشرف کو علم کا سفیر بنائے جانے پر معروف اداکار اعجاز اسلم نے اُن کی پوسٹ پر مبارک دیتے ہوئے اس اقدام پر ماشاء اللہ کہا۔

یہ پڑھیں: عمران اشرف کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ عمران اشرف اب تک فنی کیریئر میں شہناز، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا  اور رانجھا رانجھا کردی جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں