English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبانہ اعظمی مودی کے مسلم مخالف قانون کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں

القمر

معروف اداکارہ شبانہ اعظمی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف قانون بنانے کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں۔

شبانہ اعظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں، شبانہ عظمی نے بھارتیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بنا کسی افراتفری مظاہروں میں  زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اس مہم کو آگے بڑھائیں۔

شبانی اعظمی نے ویڈیو کا اختتام کیفی اعظمی کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’’آج کی رات بہت گرم ہوا چلتی ہے، آج کی رات نہ فٹ پاتھ پر نیند آئے گی۔سب اُٹھوں، میں بھی اُٹھوں، کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائے گی‘‘۔

اداکارہ نے اپنی دوسری ویڈیو میں اپنے شوہر جاوید اختر کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’’جو مجھ کو زندہ جلا رہے ہیں کہ میری زنجیریں دھیرے دھیرے پگھل رہی ہیں۔ میں قتل تو ہو گیا تمھاری گلی میں لیکن میرے لہو سے تمھاری دیوار گل رہی ہے‘‘ ۔ ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے۔ اور آج جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میں اُن کے ساتھ ہوں۔

شبانی اعظمی نے اپنی تیسرے ویڈیو میں بھی جاوید اختر کا شعر پڑھنے کے بعد تلخ لہجے میں کہا کہ میں مسلم مخالف قانون کے خلاف کھڑی ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جواب دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے