کراچی: اداکار ہمایوں سعید نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو لاکھوں لوگوں کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنی خواتین کو عزت دئیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔
گزشتہ روز مومل نامی خاتون نے ماہرہ خان کو ’’دوٹکے کی عورت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم جیسی عورتوں کی معاشرے میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ بھی اس خاتون نے ماہرہ کے لیے کئی نازیبا جملے استعمال کیے تھے۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے خاتون کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی ذہنیت آپ کے لفظوں میں صاف نظر آرہی ہے۔
اداکار شان نے ماہرہ خان کے لیے نازیبا جملے استعمال کرنے والی خاتون کو شرم دلاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو پاکستانی کہتے ہوئے شرم آرہی ہے ماہرہ نے اپنے کام سے عزت کمائی ہے آپ ان سے جینے کا طریقہ سیکھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کا ’دو ٹکے کی عورت‘ کہنے والی خاتون صارف کو کرارا جواب
شان کے بعد ہمایوں سعید نے بھی ماہرہ خان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ماہرہ خان اور مہوش حیات جیسی ناقابل یقین حد تک محنتی، باصلاحیت اور سیلف میڈ خواتین پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ یہ دونوں لاکھوں لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
ہمایوں سعید نے مزید کہا ہم بحیثیت قوم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک کہ اپنی خواتین کو عزت دینا نہ سیکھ لیں اور ان کے ساتھ وقار سے پیش نہ آئیں۔
So unfortunate that there are still people who point fingers at incredibly hardworking, talented and self-made women like @MehwishHayat @TheMahiraKhan. They’e role models for millions! We can’t progress as a nation until we learn to respect our women and treat them with dignity
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 20, 2019
ہمایوں سعید کے ٹوئٹ پر اداکارہ مہوش حیات نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کے خیالات کو سراہا اور کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ’’می ٹو‘‘ کے اس دور میں جب ایک مرد ساتھی کسی خاتون کے لیے آواز اٹھاتا ہے تو اسے نہ ہی قبول کیا جاتا ہے اور نہ ہی اس مرد کو سراہا جاتا ہے۔
ہمایوں سعید آپ کی سپورٹ کرنے کا بے حد شکریہ، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہمارے ارد گرد اب بھی اپنی سنجیدہ آواز کے ساتھ کچھ شریف آدمی موجود ہیں۔
Sad to see that when a man, a colleague, a friend stands up for a woman in this “MeToo era” even that isn’t acceptable .. or appreciated. Thank you @iamhumayunsaeed for your support. Glad to see that there are still a few gentlemen around these days with a sane voice https://t.co/Fhjs1JA3NH
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 20, 2019
