English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سمٹ کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں خوشی ہوتی، مہاتیر محمد

توقع ہے آئندہ کانفرنس میں عمران خان یا پاکستان کی نمائندہ قیادت شرکت کرے گی
بعض مسلمان اورعرب ممالک کی تنقید بلاجواز، کوالالمپور کانفرنس میںعدم شرکت پر افسوس کا اظہار
اجلاس کامقصد کوئی نیا اسلامی پلیٹ فارم تشکیل دینا نہیں،سمٹ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب
کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہونے والی تین روزہ اسلامی سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔پاکستان کی کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت پر مہاتیر محمد نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر عمران خان اس کانفرنس میں شرکت کرتے تو ہمیں خوشی ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ آئندہ ہونے والی اس کانفرنس میں عمران خان یا پاکستان کی نمائندہ قیادت شرکت کرے گی۔ بعض مسلمان اور عرب ممالک کی طرف سے کوالالمپور سمٹ پر تنقید کے جواب میں مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کامقصد کوئی نیا اسلامی پلیٹ فارم تشکیل دینا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اس تاثرکی نفی کہ وہ کوئی نیا اسلامی بلاک بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سربراہ کانفرنس کا مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے مسائل کے ٹھوس حل کے لیے غورکرنا اور عالم اسلام کے مسائل پر توجہ دینا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سمٹ میں 18 یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ ان میں ٹیکنالوجی، سائنس ترقی، میڈیا میں تعاون، فوڈ غذائی تحفظ،، یوتھ لیڈر شپ اور بین الممالک مشترکہ پروگرامات کے معاہدے شامل ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی قوت اور کمزوری کا جائزہ ہی لینا چاہیے۔ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کیا ہیں اور کیا کرسکتے ہیں۔ہمارے پاس کیا اضافی صلاحیت ہے اور ہم اس سے کسی طرح استفادہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے